چند دنوں میں ہم قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لے کر آئیں گے ،حماد اظہر

615

 لاہور:رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کہا ہے کہ ہم نے جس طرح پنجاب میں  مینڈیٹ حمزہ شہباز شریف نے چوری کیا ہم نے اس کو واپس لیا ، اور پھر اسمبلی کو توڑ کر عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں، چند دنوں میں ہم قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لے کر آئیں گے ، جو حکمران ہیں وہ زیادہ دیر نہیں رہیں گے ، وہ لوگ خود بھی یہ بات کررہے ہیں کہ ہم نے معیشت کا اتنا خراب حال کردیا ہے کہ جو اس کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑیں گے ، اس سے اچھا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر اپنے محل میں واپس چلے جا ئیں ،منگل کے روز   حماد اظہر نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ چھوڑنا بھی پڑے گا اور آپ کو کوئی فرار بھی نہیں چلے گی ، آپ لوگ معیشت کا حال دیکھیں تیل کی قیمتیں کیا  ہیں کہ ہمارے پاس تیل لینے کیلئے پیسہ نہیں ہیں ،اس کی وجہ سے تیل کا بحران  پیدا ہوسکتا  ہے  آٹا کا بحران پہلے پیداہیں ایسا ملک جس میں آٹا ضرور تسے زیادہ پیداوار ہو ہر چیز کے قیمت میں اضافہ ہوا ہیں، ہمارے پاس صرف 4ارب کے زرمبادلہ کے ذخائر باقی ہیں جس سے ہم صرف ہم2ہفتے کیلئے درآمدات کرسکتے ہیں، اور پاکستان نے اربوں ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہیں ، اگر پچھلے 9ماہ میں  کسی نے ترقیہ کی ہیں تووہ صرف شریف اورزرداری خاندان ہیں ان کے اربوں روپے کی دولت میں اضافہ ہو اور انہوں  نے 1100ارب روپے کیس معاف کروائے ، آج بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ، آج چیزوں  کا بحران پیدا ہورہا ہے ، ہمارا دشمن ہم کو دیکھ کر خوش ہورہا ہے یہ وہی پاکستان ہے  جو کہ 9ماہ پہلے ترقی کررہا تھا ہم کو دوبارہ اس ملک کو اسکے حال پر  لانا ہوگا ، یہ کام شریف اور زرداری نہیں کرسکتے ، بلکہ  اس کو عمران خان ٹھیک کرے گا ، نہ ہم ان کو انتخابات سے فرارہونے دینگے ، اور نہ ہم انکو ملک سے فرار ہونے دیں گے ، جنہوں نے سازش  سے ملک اس حال میں ڈالا ، ان کا احتساب ہوگا ، 22کروڑ لوگوں کا ملک ہے ، اس ملک میں شاہین رہتے ہیں انشاء اللہ ہم جلد ملک واپس لے آئیں گے ، کارکنوں کو کہتا ہوں تیار رہیں ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں ۔