خیبرپختونخوا حکومت کا 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

355

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کے لیے کابینہ ایجنڈا میں شامل کرلیا گیا ہے،  گاڑیاں 20 حساس اضلاع کے لیے خریدی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 20 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے گاڑیوں کی خریداری کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

کل ہونے والے کابینہ  کے اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق بیس بلٹ پروف گاڑیاں صوبے کے بیس حساس اضلاع کے لیے خریدی جارہی ہیں۔