دنیا کی کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 11ویں برسی منائی گئی 

588
دنیا کی کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 11ویں برسی منائی گئی 

 فیصل آباد:  دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل پاکستانی ارفع کریم کی 11ویں برسی منائی گئی۔

فیصل آبا دمیں ضلعی انتظامیہ اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں تعزیتی سیمینارکا انعقاد گیا گیا جبکہ ارفع کریم کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے ارفع کریم ٹیلنٹ ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا اور  ایوارڈ کو ارفع کریم سے منسلک کردیا گیا۔

دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ نواحی گائوں رامدوالی تھا رفع کریم 2 فروری 1995 کو شیخ زید ہسپتال میں فیصل آباد کے زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ لیفٹینینٹ کرنل(ر)امجد کریم رندھاوا اور وہاڑی کے خاندان کی بیٹی ثمینہ امجد کے ہاں پیدا ہوئیں۔

دادا چوہدری عبدالکریم رندھاوانے ان کا نام ارفع کریم رکھاجنہوں نے محض 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفیکیٹس کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے دنیاکی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر کمپیوٹر کی دنیا میں تہلکہ مچایا اور وہ کم عمری میں 11 سال قبل کینسر کی بیماری سے انتقال کرگئی تھیں۔

ارفع کریم کی 11ویں برسی کے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اورفیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقدہ تعزیتی سیمینار  انعقاد کیا گیا  جس سے ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ طور مہمان خصوصی  شرکت۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،سی ای او ایجوکیشن افتخارخان،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک منظور احمد،ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،ارفع کریم کے والدین کرنل (ر) امجد کریم رندھاوا،ثمینہ امجد کریم رندھاوا،سابقہ اعزازی ڈپٹی کمشنر مروا بسرا،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق، محمد اختر بٹ،مقرر/مقررہ فیصل آباد، اساتذہ،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔