پنجاب:شدید سردی کے پیش نظر اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا اعلان

600

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اس ہفتے کے شروع میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے، اور طلباء شدید سردی کے باوجود کلاسز میں شرکت کر رہے ہیں۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں یونیوفارم کی پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طلباء جنوری اور فروری میں سویٹر، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی اور موزے سمیت کوئی بھی گرم لباس پہن سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد صوبائی حکام نے سخت ڈریس کوڈ میں نرمی کردی ہے، جس کے تحت طلباء کو یونیفارم کے علاوہ کسی بھی رنگ کے سویٹر یا جیکٹس پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاہور میں دھند کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کی ہفتہ وار تین روزہ بندش کا اعلان بھی کیاگیا ہے،یہ نرمی اس لیے کی گئی کیونکہ غیر معمولی مہنگائی کے دوران والدین اضافی گرم کپڑے خریدنے کے قابل نہیں ہیں جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں حالیہ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔