کابل: وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھماکا، 20 جاں بحق

787

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھماکا ہوا، جس میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں  کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں چینی وفد طالبان حکام سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔

دھماکے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 5 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طو پر تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے جب کہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔