پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں  خرابی

791

کراچی: قومی ائرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں  خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے پرواز میں موجود مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ کرا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے 784 کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کے ساتھ روانگی کے لیے تیارتھا۔ پرواز کی منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی تعداد 250سے زائد ہے۔

آج کراچی پہنچنے والی پروازاب ہفتے کو شام 6 بج کر 50 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ مجموعی طور پر پرواز کی ٹورنٹو سے کراچی آمد 30 گھنٹے تاخیر سے ہوگی۔

رواں ہفتے طیارہ خرابی کے باعث 12 گھنٹوں سے زائد تاخیرکی شکار دوسری پرواز ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل کراچی تاجدہ پرواز کے بوئنگ777 طیارہ میں خرابی کے باعث 13 گھنٹے تاخیر ہوئی۔