آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم براستہ دبئی برسبین روانہ

854

کراچی: دورہ آسٹریلیا اور  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  دبئی کے راستے برسبین روآنہ ہوگئی۔

غلام فاطمہ والد کی علالت کے سبب آخری وقت میں دستبردار ہوگئیں ، ان کی جگہ  ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی طوبیٰ حسن اسکواڈ کا حصہ بن گئیں۔ بسمہ معروف پاکستان ویمن ٹیم کی دونوں اسائنمنٹس میں قیادت کررہی ہیں۔

ون ڈے سیریز کے لیے کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی،نشرہ سندھو،ندا ڈار،عمیمہ سہیل،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرا امین اورسدرا نواز جب کہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور اور جویریہ خان  شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف،ایمن انور، عالیہ ریاض ،عائشہ نسیم ،ڈیانا بیگ ،فاطمہ ثنا اور جویریہ خان،منیبہ علی ،ندا ڈار،عمیمہ سہیل،نشرہ سندھو،سعدیہ اقبال ،سدرا امین ، سدرا نواز اور طوبی حسن شامل ہیں۔کائنات امتیاز اور صدف شمس ریزرو کھلاڑی ہوں گی۔

دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 24  ،26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔ 10 تا 26 فروری کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔15 کو آئر لینڈ ،19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21فروری کو انگلینڈ سے میچ طے ہے۔