پاک نیوزی ٹیسٹ سیریز:دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے 9 وکٹوں پر 407 رنز

694

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن قومی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 407 رنز بنا لیے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں جاری میچ میں مہمان ٹیم کی جانب سے بنائے گئے 449رنز کے خلاف پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز سے اپنی اننگز کیا آغاز کیا تھا۔ 183 رنز پر اوپنر امام الحق 83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 2 اور ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔