کورونا پر قابو پانے کیلئے یورپی یونین کی چین کو مفت ویکسین کی پیشکش

373
کورونا پر قابو پانے کیلئے یورپی یونین کی چین کو مفت ویکسین کی پیشکش

بیجنگ :چین میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے یورپی یونین نے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا میں اضافے پر یورپی یونین کے طبی حکام آج بدھ کو اہم میٹنگ بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 253 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلا پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔