سپریم کورٹ: ارشد شریف قتل ازخود کیس سماعت کے لیے مقرر

430

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر سوموٹو ایکشن (ازخود نوٹس) لینے کے بعد اسے باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جس کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے، رواں ماہ کی 5 تاریخ کو دوپہر ایک بجے ارشد شریف قتل کیس کے از خود نوٹس پر سماعت کرے گا۔

کیس کے سلسلے میں تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کیس کے سلسلے میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔