مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ 

579
مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ 

 لاہور : مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

شہر میں گزشتہ 2 روز کے دوران 60 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج فی کلو مرغی کی قیمت 509 روپے ہو گئی ہے اور مرغی کے صاف گوشت کی قیمت 550 روپے کلو سے بھی زیادہ ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 ماہ میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔