کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

1448

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے باعث ڈرا ہوگیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی جب کہ کیویز 15 اوورز میں کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ہدف سے دُور رہے اور محض 85 رنز بناسکی جب کہ خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے ابتدا میں 2 وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6، محمد وسیم جونیئر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 جب کہ میر حمزہ 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔