پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز

749

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں جاری میچ میں جاری مہمان ٹیم کی سبقت ختم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 97 رنز کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود ہیں، جنہوں نے بالترتیب 17 اور 10 رنز بنائے۔

میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کردی تھی، اس وقت کیویز نے 612 رنز بنا لیے تھے۔ میچ کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز کے ساتھ کیا گیا تھا، جس کے بعد کین ولمیسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 174 رنز کی سبقت دلائی۔

کیوی بیٹر کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جب کہ ان کا ساتھ دینے والے اش سودھی 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور نل ویگنز کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی بولرابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔