نیشنل رینکنگ ٹینس،مینز سنگلز کا دوسرا راؤنڈ اختتام پذیر

318

 اسلام آباد:ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کا دوسرا رانڈ اختتام پزیر ہوگیا۔ 

پی ٹی ایف کے مطابق ساتواں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 پی ٹی ایف ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے مرد سنگلز کے دوسرے رانڈ میں یوسف خلیل ، برکت اللہ ، ہیرا عاشق ، محمد شعیب ، محمد عابد ، مزمل مرتضی ، مدثر مرتضی اور عقیل خان نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ 

دوسری جانب بوائز انڈر 18 کے پہلے رانڈ میں اسد زمان ، سمیع زیب خان ، حمزہ رومان ، بلال عاصم اور محمد حمزہ عاصم کامیاب ہو گئے۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے رانڈ میں آمنہ علی قیوم نے سوہا علی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔