ٹیسٹ  میچ کا تیسرا دن: قومی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز پر آؤٹ

860

کراچی: شہر قائد میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنائے جب کہ اسے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں جاری میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 438 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔  پاکستان نے میچ کا آغاز 317 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا تھا، تاہم کھلاڑی زیادہ دیر تک کھیل نہیں سکے۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کے اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے شان دار 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ انہوں نے اوپننگ شراکت کا 57 سالہ  کیوی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ لیتھم نے 113 جب کہ کونوے نے 92 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان کین ولیمسن سنچری بنانے کے بعد 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کے ساتھایش سودھی بھی ان رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے دو دو اور وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔