اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے 26 کیسز مریض رپورٹ ہوئے جبکہ14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 488 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ۔
COVID-19 Statistics 28 December 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 3,488
Positive Cases: 26
Positivity %: 0.75%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 14— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 28, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فیصد رہی ۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔