ائرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا

1189
Airbase 320

کراچی: قومی فضائی کمپنی سمیت نجی ائرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اچانک ہی کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  مہنگے ٹکٹوں کی فروخت کی اہم وجہ طلب اور رسد کے درمیان بہت زیادہ فرق کے سبب ہے،بیرون ملک ٹکٹوں کی قمیت میں بھی کئی گنااضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  قومی ائر لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 36000 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71000 تک پہنچ گیا،ائر بلیو کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 35000 ہزار روپے پہنچ گیا۔

دوسری جانب سیرین ائر کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ ٹکٹ 38000 اور دو طرفہ کرایہ 65000 ہزار ہو گیا ہے،ائر سیال کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 45000 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 80000 ہزار ہوگیاہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹکٹوں کی قیمت متوازن  رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے۔اس صورتحال کے سبب مسافر سخت پریشان ہیں،کرسمس اور موسم سرما کی  چھٹیوں کے بعد کرایوں میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔