مسلم لیگ ن کے  16 ارکان کا عدم اعتماد اجلاس میں شرکت کیلیے عدالت سے رجوع

491

لاہور: ن لیگ کے 16 ارکان پنجاب اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے لیگی ارکان اسمبلی کو عدم تحریک اعتماد کے سیشن میں شرکت کی اجازت دے دی۔لیگی ارکان نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کو سیشن میں شرکت اور ووٹنگ کی اجازت دی تھی۔عدالت وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شرکت کے لیے عبوری ریلیف میں توسیع کرے۔ علاوہ ازیں عدالت وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نئے الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے۔