ق لیگ پارلیمانی پارتی کا اجلاس، پرویز الٰہی کو تمام فیصلوں کا اختیار دیدیا

579

لاہور: مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی نے چودھری پرویز الہیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ کی قیادت میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی متحد و یکجان ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے۔

اراکین نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے  پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں، پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہیں۔