کراچی پریس کلب:سالانہ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرنیکا پہلا مرحلہ مکمل

974

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2023کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کر نے کا پہلا مرحلہ پیر کے روز مکمل ہو گیاہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے اراکین کراچی پریس کلب نے بھرپور شرکت کی، امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے 19دسمبر سہہ پہر4 تاشام7 بجے کاوقت دیا گیا تھا۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصف احمد خان سمیت دیگر نے امیدواروں سے کاغذات وصول کیے ،امیدواروں نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر،نائب صدر،خزانچی، سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023کے لیے مختلف پینلز اور آزاد امیدواروں کی جانب سے صدر سمیت دیگر عہدوں کے لیے مجموعی طورپر196 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

صدر کے لیے ،نائب صدر کے لیے 23،خزانچی کی نشست کے لیے 16،سیکرٹری کی نشست پر25،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لیے12، جبکہ گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے 83امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی کے مطابق19دسمبر کوکاغذات نامزدگی جمع کر انے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔20دسمبر بروز منگل شام 4 تا 5 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کاغذا ت کی جانچ پڑتال 21دسمبر بروز بدھ شام5 بجے تک ہوگی۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 22 دسمبر بروز جمعرات شام 5 تک جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 23دسمبر بروز جمعہ شام 4 تا 5 بجے تک ہوگی،امیدواروں کی حتمی فہرست 24 دسمبر بروز ہفتے کو شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔

امیدوار انتخابات سے دستبرداری کے لیے کاغذات نامزدگی 27 دسمبر بروز منگل شام4 تا7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 27 دسمبر بروز منگل کو ہی شام7 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ 31 دسمبر 2022 بروزہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔

کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال2023 کے سلسلے میں پیر کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے پریس کلب میں دوپہر سے رات گئے تک اراکین کی گہماگہمی رہی اور پریس کلب کے اراکین سالانہ انتخابات اورحالات حاضرہ پر آپس میں تبادلہ خیال کرتے نظر آئے ۔

اس موقع پرسینئرصحافیوں اوراراکین کراچی پریس کلب کی کثیرتعداد موجودتھی۔سالانہ انتخابات برائے سال 2023 کے لیے کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں سعید عثمانی، ڈاکٹر سیف اللہ، حسن امام اور ستار جاوید سمیت دیگرشامل ہیں۔