شیخ رشید کا بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

395
membership

لاہور : شیخ رشید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں بھی قومی اسمبلی میں استعفیٰ دینے جاؤں گا، 30 دسمبر تک ارکان قومی اسمبلی استعفے دینے جائیں گے جس کے بعد عمران خان دونوں اسمبلیاں توڑ دے گا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی پس پردہ ایک آخری کوشش ہورہی ہے جو میرے خیال میں ناکام ہوگی، عمران خان 30دسمبر سے قبل دونوں اسمبلیاں توڑ دے گا۔ دسمبر کے مہینے ہی فیصلہ کرے گا کیونکہ عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے حکومت تلی ہوئی ہے، حکومت نگران سیٹ اپ کی مدت بھی لمبی کرنا چاہتی ہے۔

شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 مہینے پوری کوشش کی کہ حالات الیکشن کی طرف جائیں۔ عارف علوی کی جو ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، 13جماعتیں الیکشن سے فراری ہیں، ان جماعتوں کے مسائل بڑے مختلف ہیں، ایک بندہ کہتا روس سے تیل کے معاہدے ہوگئے ہیں، جبکہ دوسرا کہتا ہم روس سے تیل نہیں خرید رہے۔