کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات: چیف سیکرٹری کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

1110

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات  سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کے حقوق حاصل کر کے رہیں گے، حافظ نعیم الرحمن

اہم اجلاس میں  صوبائی الیکشن کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، کمشنر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقررہ تاریخ پر بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات کو یقینی بنائیں۔کراچی میں 4995 جبکہ حیدرآباد میں 3971 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی انتخابات: محکمہ تعلیم میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد

صوبائی الیکشن کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 60 ہزار سرکاری ملازمین کی خدمات لی جائیں گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا اجلاس میں کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں 38233 جب کہ حیدرآباد میں 24 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔