وفاقی حکومت نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو کیپٹل ویلیو ٹیکس سے چھوٹ دیدی

515
پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ریکوڈک کیس میں عائد 11 ارب ڈالر جرمانہ ختم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریکوڈک سے متعلق منصوبوں کی منظوری کے بعد ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو کیپٹل ویلیو ٹیکس سے چھوٹ دیدی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر ایس آر او نمبر 2200 (I) / 2022 جاری کردیا، جس کے مطابق فنانس ایکٹ 2022 کی سیکشن (8)(1) کے تحت ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹیتھان کاپر کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے تمام اثاثوں کو کیپٹل ویلیو ٹیکس(سی وی ٹی)سے مکمل چھوٹ دیدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دیا تھا، جس کے بعد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی تھی تاکہ ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔