راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

1081

راولپنڈی: پولیس نے چونترہ کے علاقے میں سرچ آپریشن  کیا جس میں 20 ملزمان گرفتار اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گردونواح میں ڈیروں پر کیا گیا، جن میں لادیاں سے سنگرال تک کے علاقے شامل تھے۔

سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں شاہد، جان اللہ، مسعود، حیات اللہ، یاسین،  نور سید، رحیم، سخی داد، میکائیل، علی، زرین، محمود، قدیر، نعمت گل، سید محمد، شیر محمد، حسن، کفایت اللہ، نور رحمان اور حمزہ اللہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 223 بور رائفل 07، 03 ریپیٹر 12 بور، 03 جی تھری رائفل، 01 عدد 9 ایم ایم، 01 سیون ایم ایم، 01 عدد 08 ایم ایم اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئے۔

ملزمان سے 27 عدد میگزین اور سیکڑوں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔