سکھر حیدرآباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،مراد علی شاہ

317

سکھر:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا  ہے کہ سکھر حیدر آباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ سکھر میں سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے سے مطالبہ ہے کہ 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دینی چاہئیں ۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ابھی بھی متاثرینِ سیلاب کو ٹینٹ دے رہے ہیں، کچھ اضلاع میں ابھی بھی پانی موجود ہے، وفاق سے مل کر ایک پروگرام بنایا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کو گھر بنا کر دیئے جائیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سکھر روہڑی برج بنانے کا وعدہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کیا تھا، اس پراجیکٹ کے لئے پیسے دیئے جائیں تاکہ یہ پراجیکٹ پورا ہو سکے۔