چیف جسٹس مراد سعید کے خط کا نوٹس لیں، عمران خان

475
Chief Justice

لاہور : عمران خان نے چیف جسٹس سے مراد سعید کے خط کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ارشد شریف کی جان کو خطرات سے متعلق بھی صدر کو خط لکھا گیا تھا،اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، چیف جسٹس مراد سعید کے خط کا نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی جان کو خطرے سے متعلق صدرِ پاکستان عارف علوی کو لکھے گئے خط پر چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، مراد سعید کے خط کا نوٹس لے لیا جائے۔ اعظم سواتی پہلے ہی انسانی حقوق کی بدترین ورزیوں کا شکار ہیں۔