روم کے بار میں مسلح شخص کی جھگڑے کے دوران فائرنگ،3خواتین ہلاک

638

روم:اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے تین خواتین کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا،

 فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا،اطالوی میڈیا کے مطابق 57سالہ مسلح شخص نے بار میں میٹنگ کرتے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی،رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے  ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطالوی میڈیا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا، مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔