پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں، چوہدری سالک کی نوازشریف سے لندن میں اہم ملاقات

279
message

لندن: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اپنے والد کا پیغام پہنچایا۔ پنجاب کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان اورملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس حوالے سے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے کچھ پرانی باتیں بھی ہوئیں۔نوازشریف سے درخواست کی ہے وطن واپس آئیں۔

وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پتہ ہے کہ کیا معاملات چل رہے ہیں، یہی لگتا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا کسی کا ارادہ نہیں، نیت صاف نہ ہو تو اس کے اثرات ہوتے ہیں، سیٹ اپ تبدیل ہو نہ ہو، لوگوں کی نیت تبدیل ہورہی ہے، ق لیگ کے 6 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، اور وہ اراکین کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔

رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنتی اورکام کو سمجھتے ہیں، جب کہ اسحاق ڈار بولڈ اور مشکل فیصلے لینے کیلئے بہترین آدمی ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں حالات بہت خراب تھے، ان کے ایم این ایز فروری میں کہتے تھے کہ اگر الیکشن میں گئے تو مستقبل نہیں ہے۔

سالک حسین کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ نے حکومت میں جانے سے پہلے چودھری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہیٰ جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسلۂ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹ اپ تبدیل ہو نہ ہو، لوگوں کی نیت تبدیل ہورہی ہے، ہرکسی کوپتا ہےکیا معاملات چل رہے ہیں، حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کردی تھی۔