آرمی چیف سے متعلق بینرز کا جماعت اسلامی سے کوئی تعلق نہیں، وضاحت

668

کراچی: ترجمان جماعت اسلامی کراچی نے جماعت اسلامی کے نام سے منسوب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر لگے ہوئے بینرز سے قطعی طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا طریقہ کار اور سیاسی طرز فکر کبھی اس طرح کا نہیں رہا۔  یہ کسی شر پسند عناصر کی سازش ہے جو جماعت سلامی کی بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی،سیاسی وجمہوری جدوجہد اور ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی کے عوام کے جائز وقانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی و جمہوری انداز میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔