پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر دہرے  معیار کا الزام عائد کردیا

541
imported

اسلام آباد : مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب  نے الیکشن کمیشن پر دہرے  معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 5 سال سے  نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیانی کے بیٹے کی سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی،الیکشن کمیشن فوجداری کاروائی کے لیے سیشن جج کو کیس بھیجتا اس کی کااروائی کا پتا ہی نہیں چل رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 5 سال سے کر نہیں پا رہا ہے، دہرا معیار واضح ہے۔ 4سال سے سلمان شہباز مفرور ،عدالتی اشتہاری ہے، 16 ایف آئی اے جعلی اکاؤنٹ کیسز اور 7.5ارب روپے کے نیب،  TTsکیس اس پر ہیں، انصاف ایسا کہ جب والد وزیراعظم بن گیا تو بجائے جیل جانے کہ ملک سے باہر بیٹھے حفاظتی ضمانت مل گئی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دوسری طرف ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں FIR ، عمران خان قاتلانہ حملہ کی FIR  اعظم سواتی کی ضمانت نہیں ہوتی۔