عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا،اعتزاز احسن

681
Aitzaz Ahsan

اسلام آباد: ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں ماہرقانوں اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل اور عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔

ماہر قانون کاکہناتھا کہ بدحالی آرہی ہے،الیکشن ویسے بھی3سے 4ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں، حکومت تو اپنے وقت پرانتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ نگراں حکومت کاسوال ہے۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا جو فیصلے آج کر رہے ہیں، پہلے کرنے چاہیے تھے اور5ماہ پہلے وہ ٹکٹوں کی تیاری شروع کردیتے،عمران خان کے ایک جیسے بیانات سن کرلوگ تھک چکے ہیں، عمران خان کے بیانات کے بجائے لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔

پنجاب کے حوالے سے ماہر قانون نے کہاکہ35فیصد پنجاب ن لیگ کے پاس ہے، ن لیگ پنجاب میں وہ کام کرے گی جو نوازشریف یا اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلے اب کر رہے ہیں5ماہ پہلے کرتے تو انہیں اس کا فائدہ ہوتا۔