امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی نے واضح اکثریت

433

جارجیا:امریکی ریاست جارجیا میں دوبارہ انتخاب میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں ریاست جارجیا میں دوبارہ الیکشن ہوا جس میں ڈیموکریٹ امیدوار رافیل وار نوک نے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے،سینیٹ میں ڈیمو کریٹس ارکان کی تعداد بڑھ کر 51ہو گئی ہے۔ جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کی کامیابی پر صدر جو بائیڈن نے مبارک باد پیش کی ہے۔ 

وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا میں سینیٹ الیکشن میں رافیل وارنوک کی کامیابی صدر بائیڈن کی جیت ہے،امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ ریاست جارجیا میں شکست پانے والے ری پبلیکن امیدوار کی انتخابی مہم سابق صدر ٹرمپ نے خود چلائی تھی، اس کامیابی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں کا اختیار ملنے سے صدارتی تعیناتیاں آسان ہو جائیں گی۔