پاک فوج نے عمران خان کے ساتھ بہت تعاون کیا، شیخ رشید

996

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاک فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا ہے اور عمران خان کے بھی فوج سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب اسمبلی میں آ بھی گئی تو میں واپس اسمبلی میں نہیں جاؤں گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو ایک منٹ میں پنجاب اسمبلی توڑ دینی چاہیے،حکومت ہر محاذ میں ہار مان چکی کر چکی ہے، حالات الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ ملک کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ گلی محلوں میں وارداتیں ہو رہی ہیں اورحکومت ہر محاذ میں ہار مان چکی کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان اکلوتا لیڈر ہیں جس نے اپنی جماعت کو ہمہ گیر سطح پر لے گئے ہیں ۔ اب حالات الیکشن کی طرف ہی جا رہے ہیں اور ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے ۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا ہے اور عمران خان کے بھی فوج سے اچھے تعلقات رہے ہیں ۔ عمران خان ملک میں جدھر بھی جائے انہیں ووٹ ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب اسمبلی میں آ بھی گئی تو میں واپس اسمبلی میں نہیں جاؤں گا جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ایک منٹ میں پنجاب اسمبلی توڑ دینی چاہیے ۔