ایس ای سی پی: ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

155
ایس ای سی پی: ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

کراچی:سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت کردیئے ہیں۔

ایس ای سی پی نے صارفین کے تحفظ کیلیے موبائل فون کے ذریعے عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیے موبائل فون ایپ کو لائسنسز کی فراہمی اورموبائل ایپ کیلیے والٹ اکائونٹس کھولنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ذرائع نے بتایاکہ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چالیس سے زائد غیر قانونی موبائل ایپ بند کی جاچکی ہیں۔