نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی قائم،امین الحق نے افتتاح کیا

443

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی قائم کردی۔ 

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کے پبلک کی انفرااسٹرکچر کا افتتاح کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی ہوگی جس سے ملک میں الیکٹرانک طریقوں سے لین دین اور ابلاغی سرگرمیوں میں اعتماد اورحفاظتی اقدامات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ 

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا قیام، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔