کراچی ایک لاوارث شہر کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، ندیم اعوان

465
حکمرانوں  کی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان معاشی بدحالی کا شکارہے،احمد ندیم اعوان

کراچی:اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ   کراچی ایک لاوارث شہرکی صورت اختیارکرتا جارہا ہے، نمائشی اقدامات بلدیاتی اداروں کا وتیرہ بن چکے ہیں، شہری چیخ چیخ کر اپنے بلدیاتی مسائل بیان کر تے ہیں۔

ندیم اعوان نے کہا کہ حکومتی اقدامات صرف میٹنگ اور اخباری بیانات تک محدود ہیں ۔پورا بلدیاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ سڑکوں کیدرمیان گڑھوں ، سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہو نے ،پینے کے پانی کی شدید قلت، اسٹریٹ لائٹس کی بندش، حادثات وجرائم  کے بڑھتے کیسز سے شہری پریشان ہیں ۔

ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ۔جیسے کراچی کا  کوئی پرسان حال نہیں۔ایک عرصے سے کراچی کچرا کنڈی کا نمونہ پیش کررہا ہے ۔ سیوریج لائنوں کی مرمت اورگٹروں کی صفائی نہ ہو نے سے کئی علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔کچرے کو آگ لگانے سے شہر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔ اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے حادثات اورجرائم بڑھ رہے ہیں، واٹر بورڈ ہمیشہ نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے میں ناکام رہا ہے، مختلف علاقوں میں جمع سیوریج کا گندا پانی مچھروں اورمکھیوں کی افزائش کے لیے نرسری کا کردار ادا کرتا ہے ۔