عمران خان نے نیب کو بلیک میل کرکے ن لیگ کے خلاف استعمال کیا، سلیمان شہباز

244

 اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے سابق سیلکٹڈ وزیراعظم نے نیب کو بلیک میل کرکے ن لیگ کے خلاف استعمال کیا۔

سیلمان شہباز نے کہاکہ  6 سال میں عمران خان کو ہرطرح کی سپورٹ رہی اس کے باجود وہ ایک روپے کی کرپشن، کک بیک، کرمنل پروسیڈز میں کہیں پروہ ثابت نہ کرسکے، میں 4 سال کے بعد پاکستان آرہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ  2018 میں ایسے حالات میں ملک چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا پاکستان میں آغاز ہوا، ہماری فیملی کے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹے کیسز بنائے گئے، میڈیا ٹرائل کروایا گیالیکن وقت گزر جاتا ہے۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا میں نے اور میری فیملی نے انتہائی تکلیف دہ وقت گزارا، کس طرح چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا، چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیاکہ شریف فیملی اور ن لیگ کوانتقام کا نشانہ بنایا جائے، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے بتایا سلیکٹڈ وزیراعظم نے انہیں وزیراعظم ہاؤس بلایا اور بشیرممین کو کہا گیا کہ آپ شریف فیملی اور ن لیگ کے لوگوں کوکیوں گرفتارنہیں کرتے۔