کراچی: دن کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا حکم

158
Pic18-027 KARACHI: May 18- Heavy vehicles passing through ICI Bridge after goods transporters on Wednesday called off a 10-day strike. The Federal Board of Revenue (FBR) lost estimated Rs60 billion in tax revenue to 10-day long strike by goods transporters’, which created a challenge for the tax machinery to meet the revenue collection target of Rs3.621 trillion set for the current fiscal year, officials said on Wednesday ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے،  عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنیوالیاداروں کیباریمیں آگاہ کریں، جب کہ ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں۔