سونے کی فی تولہ قیمت نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا

1055

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

مارکیٹ ذرائع کے  مطابق جمعرات کے روز سونے کی ایک تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپے (2250 روپے) کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

نئے ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 929 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1784 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے بڑھی تھی، جس کے بعد ایک تولہ سونے کا ریٹ 1 لاکھ 64 ہزار 150 روپے ہوگیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 10 گرام سونے کا ریٹ 215 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 732 روپے ہوگیا تھا جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ ایک ڈالر کم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اونس سونے کی مالیت ایک ہزار 774 ڈالر رہی۔