سونے کی قیمت 250 روپے بڑھ گئی،فی تولہ 1 لاکھ 64 ہزار 150 روپے کا ہوگیا

656

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 64 ہزار 150 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 215 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 732 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک اونس سونے کی مالیت ایک ہزار 774 ڈالر ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526.06 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔