دسمبر میں ہر صورت اسمبلیاں تحلیل ہونگی، فواد چودھری

286

لاہور:سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہی ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہونگی اس حوالے سے تحریک انصاف میں اتفاق رائے ہے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف،زرداری،فضل الرحمن کی سیاسی لاشوں کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ کتنی جلدی ان سینجات حاصل کرتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف متعدد کیسز فائل کئے ہیں جن پر سماعت نہیں ہورہی، عدالتوں کواعظم سواتی،ارشد شریف،شہبازگل کیس کا آزادانہ فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے اورعوام ہی لیڈ کریں گے، ہم پاکستان کوایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں، تمام طاقت ورحلقے عوام کی رائے کیسامنے سرخم تسلیم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے الیکشن کب کرانے ہیں، اس وقت پاکستان کے افغانستان سے تعلقات مکمل خراب ہوچکے ہیں، جلد ازجلد ملک میں انتخابات چاہتے ہیں۔