فیصل واوڈا کی سینیٹ نشست بحال، نثار کھوڑو سینیٹر نہیں رہے

512

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کی نشست بحال کردی گئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنا پرانا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی رکنیت بحال ہونے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو اب سینیٹر نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کا استعفا  منظور ہونے کے بعد ان کی خالی نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفا دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہوگی۔ استعفا نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہوگی۔