فواد چودھری نے ق لیگ سے اتحاد پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے مشروط کردیا

284
dissolve

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا ہے تو اسمبلی توڑنا پڑے گی، ق لیگ کو آگاہ کردیا کہ دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں،ق لیگ آزاد پارٹی ہے اپنے مستقبل کا فیصلہ اس نے خود کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق آزاد پارٹی ہے اس نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، ق لیگ کو تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی، ق لیگ سے ملاقاتوں میں اسمبلی کو تحلیل کرنے پر بات چیت ہوئی، ق لیگ کو آگاہ کردیا گیاکہ دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا غیرسیاسی کردار قوم نے دیکھا، ہم نے جو کیسز فائل کیے ان کی سماعتیں نہیں ہورہیں، عدالتوں کو آزاد فیصلے کرنے چاہئیں، آزاد فیصلے نہ ہونے سے عوام میں دوریاں ہورہی ہیں۔