چین میں شہریوں کو کوویڈ19اینٹی جن سیلف ٹیسٹ کرنے کا مشورہ

328

بیجنگ:چین میں کوویڈ19کا سیلف اینٹی جن ٹیسٹ کرنے سے متعلق رہنمائی کیلئے ایک سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کوویڈ19ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند ، پرہجوم جگہوں پر کام کرنیوالے اور معمرافراد کی رہنمائی کی جائیگی۔

کوویڈ19کیخلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام و کنٹرول میکانزم کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی جن کٹس کے ساتھ مثبت ٹیسٹ نتائج والے افراد میں اگر علامات ظاہر نہ ہوں یا ہلکی علامات ظاہر ہوں تو وہ گھر پر ہی قرنطینہ کر سکتے ہیں اور علاج کیلئے مناسب ادویات لے سکتے ہیں۔

ان کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے تو وہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے علاج کیلئے طبی اداروں کے فیور کلینک سے رجوع کریں۔