کورونا ،24 نئے کیسز رپورٹ، 26 مریضوں کی حالت تشویشناک

545

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔