حکومت کی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

307

 اسلام آ باد: وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے حکومت اور تحریک انساف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کردی۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسمبلی توڑنے کے معاملات پر عمران خان کو مشکلات ہیں۔ فہد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے چل رہے ہیں، صدر اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے، عمران خان کہتے ہیں پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھربات کرتے ہیں یہ ممکن نہیں۔

 وازیر اعظم کے معاوف خصوصی نے کہا کہ کوششیں یہ ہیں تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیےجائیں، تمام جماعتوں کو مل کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، مجھے امید ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے ہارون شنواری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن پر لگتے ہیں، الیکشن والےدن لوگ چھٹی اور پکنک مناتے ہیں، اسلام آبادسمیت بڑے شہروں میں ووٹ ڈالنے والوں میں مرد 76 اور خواتین 26 فیصد ہوتی ہیں۔