جماعت اسلامی نے ہر مصیبت میں ملک بھر کے عوام کی خدمت کی، مولانا عبدالحق ہاشمی

696
dharna

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ لسانیت وفرقہ واریت سے پاک دینی جمہوری منظم پارٹی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے ہر مصیبت میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کی خدمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کے کسی کارکن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موروثیت نے پارٹیوں کو پراپرٹیاں بنا دیا ہے۔ بلوچستان کے مسائل ومشکلات کے ذمہ دارگزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارمیں شامل پارٹیاں بھی ہیں۔بدعنوانی کی وجہ سے ترقی وخوشحالی کے راستے بند ہوگئے۔ جماعت اسلامی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے ۔آج پشین میں سیکڑوں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوجائیں گے ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں سیکولر طبقات کی سازشوں کو ناکام بنانے ۔ آئین کی اسلامی دفعات کوبچانے ،سودی معیشت سے قوم کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ ،عدالت اور عوام ہر جگہ نفاذ اسلام کی جدوجہد کی ۔سیکولر طبقات کو شعائر اسلام ،ختم نبوت قانون میں تبدیلی نہیں کرنے دیں گے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی نظام کاقیام ، عوام خوشحال ،مسائل حل اورترقی وخوشحالی کاسفر شروع ہوجائے ۔

قومی پارٹیوں ،قومی میڈیا اور بااختیارطبقات نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حال پرچھوڑدیا۔جماعت اسلامی عوام کیساتھ ملکر ملک میں باطل نظام ختم کرکے اسلامی نظام کو حقیقی طور پر قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔