جو کہا ہے اس پر عمل کرکے دکھانا، شیخ رشید کا پرویز الٰہی کو مشورہ

344
advice

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کو مشورہ دوں گا کہ جو کہا ہے اس پر عمل کرکے دکھانا، پرویزالٰہی کو اب ایک منٹ میں ہی اسمبلی توڑنی چاہیے، اس میں ان کی بہتری ہے، عمران خان کے ساتھ جو چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، پرویزالٰہی سے زیادہ چودھری شجاعت پر اعتماد کرتا ہوں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے ایک جماعت بنائی ہے، اکلوتے لیڈر نے پارٹی کو ہمہ گیر بنا دیا ہے، فوج نے عمران خان کے ساتھ بہت تعان کیا ،ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جو چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، پرویزالٰہی کے خاندان سے بڑا تعلق رہا، میں لاہور جاتا تھا تو چودھری ظہور کا گھر ہوتا تھا، چودھری ظہور الٰہی کی سیاست بہت زیادہ تھی لیکن وزیرصرف لیبر بنے، میرا چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی دونوں سے تعلق ہے، میں پرویزالٰہی سے زیادہ چودھری شجاعت کی بات پر یقین کرتا ہوں جبکہ چودھری پرویزالٰہی کو مشورہ دوں گا کہ جو کہا ہے اس پر عمل کرکے دکھانا ،پرویزالٰہی کو اب منٹ میں اسمبلی توڑنی چاہیے، اس میں ان کی بہتری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک جیب میں ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، میری دوسری جیب میں نگران حکومت بنانے کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں، میری تیسری جیب میں ہے کہ الیکشن بھی ہوگا اور احتساب بھی ہوگا، 30جنوری تک کی تاریخ دی ہوئی ہے ، ان سے ملک نہیں چل رہا حکومت سرنڈر کرگئی ہے، ان کے فیصلے دیکھیں چھوٹے سے لوگ بڑے گھروں میں آگئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر نے چھوٹا سا سوال کیا انہوں نے سامان بند کردیا۔