لخدمت نے سیلاب ذدگان کی بحالی کے لیے تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کر دیا  

215

ڈیرہ اسماعیل خان: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگھٹ نے کہا ہے کہ الخدمت نے سیلاب ذدگان کی بحالی کے لیے تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی آفات کا شکار ہے۔سیاسی صورت کے ساتھ میڈیا نے سیلاب زدگان کی جانب توجہ مبذول کی تو دنیا کو پتہ چلا کہ کس قدر تباہی و بربادی ہوئی اور لوگوں کی کتنی بڑی تعداد متا ثر ہوئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں امسال آنے والا سیلاب سب سے زیادہ بڑا اور تباہ کن تھا جس سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور حکومت کے مطابق تیس ارب روپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔ہم میڈیا کے بے حد شکر گزار ہیں۔ وہ مقامی ریستوران میں الخدمت تعمیر وطن پروگرام کے عنوان سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بچاتے ہوئے ہمارے متعدد کارکنان شہید اور کئی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔متاثرین کو خیمے،لباس،کھانے اور پینے کے پانی کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات دی گئیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی ڈیرہ کے امیر مولانا سلیم اللہ ارشد،جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن،الخدمت فاؤنڈیشن ڈیرہ کے صدر منظر مسعود خٹک،نائب صدور محمد عقیل ڈمرہ اور اعجاز احمد اعوان بھی موجود تھے۔