جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی کی لائن دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام

530
Supply interruption

جامشورو: کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم دھماکا کرکے اڑانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق  500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا۔  پولیس کے مطابق گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔